ETV Bharat / state

Contaminated Water پلوامہ ہکری پورہ کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور - پلوامہ ہکری پورہ کے لوگ

پلوامہ ضلع کے ہکری پورہ کے باشندے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ پینے کےلئے صاف پانی نہ ملنے پر مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔ مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی پر لاپروائی کا بھی الزام لگایا۔

پلوامہ ہکری پورہ کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور

author img

By

Published : May 11, 2023, 6:58 PM IST

پلوامہ ہکری پورہ کے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ ہکری پورہ کے لوگوں نے آج محمکہ جل شکتی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ ان کے علاقے کو ایک اوور ہیڈ ٹینکی کو بنانے کے لئے منظوری ملی ہے جو تقریباً 5 کروڑ روپے سے تعمیر کی جائے گی لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اوور ہیڈ ٹینکی تعمیر کرنے کے لئے سرکاری زمین خالی کروائیں جبکہ ٹینکی تک جانے کے لئے راستہ کی تعمیر کے لئے زمین دی گئی، لیکن اب تک اوور ہیڈ ٹینکی کا تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا۔انہوں نے کسانوں کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران سے اپیل کہ وہ اس کسان کو منظور شدہ رقم سے زمین کا معاوضہ ادا کرکے ٹینکی کو تعمیر کرنے کا کام شروع کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Couple Jumps into Jhelum ایک جوڑے نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، لڑکی سلامت، لڑکا غرقاب

اس ضمن میں غلام محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 14 کنال سرکاری زمین خالی کروائیں تاکہ وہاں پر اوور ہیڈ ٹینکی تعمیر کی جائے جبکہ ہم نے 2 دو مرلہ زمین ہم نے ٹینکی تک راستہ بنانے کے لئے خریدیں تاہم گاؤں کے لوگ اس حالت میں نہیں ہے کہ وہ اس کے لئے معاوضہ ادا کرسکے۔اگر سرکار نے اوور ہیڈ ٹینکی تعمیر کرنے کے لئے 5.30 کروڑ واگزار کیا ہے ۔سب کچھ طے پانے کے باوجود منصوبہ عدم توجہی کا شکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.