پلوامہ: گڈروہ عیدگاہ کالونی کے لوگوں نے بجلی ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ یا پھر اور ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی اپیل کی۔ ضلع پلوامہ کے گڈروہ عیدگاہ کالونی کے لوگوں نے محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی سال قبل ایک 64 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا۔ اب کئی سالوں کے بعد علاقے کی آبادی میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے لیکن بجلی ٹرانسفارمر کو نہ ہی آپ گریڈ کیا گیا اور نہ ہی آج تک دوسرا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ایک ٹرانسفارمر نصب کیا گیا، جو صرف 64 کلو واٹ کا ہے جبکہ اس کالونی میں اب دن بدن آبادی میں اضافہ ہوتے جارہا ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی وولٹیج میں کافی کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایل ٹی لائن کے لئے کھمبے بھی نہیں اور ترسیلی لائن درختوں یا پھر عارضی کھمبوں پر رکھی گئی ہے جس سے کبھی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- پلوامہ میں چند دکانیں اچانک منہدم
- دسویں جماعت کی طالبہ نے 71 دنوں میں قرآن شریف لکھنے کا کارنامہ انجام دیا
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایک تو اس علاقے میں اور ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جائے، ساتھ ہی بجلی کے کھمبے بھی نصب کئے جائے تاکہ عوام کے مشکلات کا ازالہ ہو۔ اس سلسلے میں ڈی ڈی سی ممبر ماسٹر عبدالعزیز میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اس مسلہ کو ہمارے نوٹس میں نہیں لایا گیا تھا اور ہم آنے والے پلان میں اس کالونی کے لئے اور ایک ٹرانسفارمر رکھیں گے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو۔