ETV Bharat / state

کوکرناگ ساگم کی آبادی گندہ پانی پینے پر مجبور - jk news

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ساگم راتھر محلہ کے لوگوں نے پینے کے پانی کے ناقص نظام کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

کوکرناگ ساگم کی آبادی گندہ پانی پینے پر مجبور

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 6:37 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں پائپ لائن خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب خراب پائپس سے متعدد جگہوں پر پانی لیک ہو رہا ہے، یہی نہیں بلکہ خستہ حال پائپ لائن کو گندے نالے کے بیچ بچھایا گیا ہے جس کے سبب نالے کا گندہ پانی پائپس میں داخل ہو کر پینے کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے۔

کوکرناگ ساگم کی آبادی گندہ پانی پینے پر مجبور

لوگوں کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے علاقہ کے لوگ کئی بار وبائی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔

متعلقہ محکمہ کی آگاہی کے باوجود مسئلہ کا ازالہ نہیں کیا گیا جس کے بعد لوگوں نے واٹر سپلائی کا پانی استعمال کرنے سے گریز کیا۔

نتیجتاً علاقہ کی کثیر آبادی پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہی ہیں۔

انہوں نے سرکار سے علاقہ میں واٹر سپلائی کے نظام کو درست کرنے اور علاقہ میں صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.