ETV Bharat / state

'ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ضروری'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان اشونی کمار چرنگو نے کہا کہ 'ریاست جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ضروری ہے اور یہی مودی حکومت کا بھی وعدہ ہے۔'

'ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ضروری'
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 5:46 PM IST

اشونی کمار چرنگو نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی ترقی کے لیے ہر سطح پر کام کر رہی ہے تاکہ ریاست جموں و کشمیر ترقی کے لحاظ سے ملک کی باقی ریاستوں کے شانہ بشانہ چل سکے۔'

'ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ضروری'

انہوں نے کہا کہ 'اس وقت کئی جگہوں سے بات چیت کی آواز اٹھ رہی ہے لیکن ریاست میں دہشت گردی کے واقعات کے دوران بات چیت کا ہونا ممکن نہیں ہے۔'

اشونی کمار نے کہا کہ 'حال ہی میں کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں کو کشمیر واپس لانے پر تعاون کرنے کی بات کی گئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے باہر رہائش پذیر تمام کشمیری پنڈتوں کی نمائندگی وہ نہیں کر رہے ہیں لیکن جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کے لیے مقامی سیاسی پارٹیاں ذمے دار ہیں اور ان پارٹیوں نے اپنے اپنے وقت میں سیاسی مفادات کے پیش نظر ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کو واپس لانے کے نام پر ان کے استحصال کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے۔'

Intro:ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ناگزیر ۔بی جے پی

Body:ریاست کی ترقی اور خوشحالی یہاں کے امن میں مضمر ہے ۔اورمرکزی کی مودی سرکار ریاست جموں و کشمیرکی ترقی کے لئے وعدہ ہے ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے ریاستی ترجمان برائے کشمیری امور اشونی کمار چرنگو نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مرکز ی سرکار ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کی کلہم ترقی کے لیے ہر سطح پر کام کر رہی ہے تاکہ ریاست ترقی کے لحاظ سے ملک کی باقی ریاستوں کے شانہ بشانہ چل سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی جگہوں سے بات چیت کی آواز اٹھ رہی ہیں تاہم ریاست میں دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے ۔
وہیں اشونی کمار نے کہا کہ حال ہی میں کشمیری پنڈتوں کا ایک وفد علحدگی پسند رہنما میر واعظ محمد عمر فارق سے ملاقی ہوا ۔جس میں کشمیری پنڈتوں کو کشمیر واپس لانے پر تعاون کی بات کی گئی ہے لیکن بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ ریاست کے باہر ریائش پزیر سبھی کشمیری پنڈتوں کی نمائندگی وہ نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی اس حالت زار کے لیے یہاں کی مقامی سیاسی پارٹیاں ذمہ دار ہیں ۔اور انہوں اپنے اپنے وقت میں سیاسی مفادات کو لے کر ہمشہ کشمیری پنڈتوں کو واپس لانے کے نام پر استحصال کے سوا کچھ بھی نہیں کیا

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.