ETV Bharat / state

PDP Youth Convention آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی کا پہلا یوتھ کنونشن

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 2:06 PM IST

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا سرینگر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلا یوتھ کنونشن منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کنونشن میں پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ وحید پرہ ایک سال کے زائد عرصے تک عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں جیل میں رہے۔ PDP Youth Convention in Srinagar

PDP Youth Convention
PDP Youth Convention

سرینگر: پی ڈی پی آج سرینگر میں 'یوتھ کنونشن' کا انعقاد کر رہی ہے جس میں پارٹی کے نوجوان کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اس پارٹی کا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلا یوتھ کنونشن ہے۔ گزشتہ برس انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ پر ہونے والے یوتھ کنونشن کو منعقد کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کنونشن میں پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ بھی شمولیت کر رہے ہیں۔ وحید پرہ ایک سال کے زائد عرصے تک عسکریت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں جیل میں رہے، تاہم ان کو عدالت نے دو ماہ قبل ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ PDP's first youth Convention after Article 370 abrogation

یہ بھی پڑھیں:

خبر ہے کہ پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ رہائی کے بعد ان کی سیاسی سرگرمیاں جمود پر ہیں تاہم آج وہ اپنے کارکنان سمیت اس کنونشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جہاں پی ڈی پی میں تقریباً تمام سینئر لیڈران دوسری پارٹیوں میں شامل ہوئے وہیں آج یہ کنونشن ان کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پی ڈی پی پر انتظامیہ نے سختی کا رویہ اختیار کیا کیونکہ پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے تئیں تنقیدی رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.