ETV Bharat / state

پی ڈی پی پارلیمانی انتخابات اتحاد کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے: سرتاج مدنی - پی ڈی پی پارلیمانی بورڈ کے چیرمین سرتاج مدنی

PDP On Pre Poll Alliance پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد میں لڑنے کی خواہاں ہے کیونکہ اتحاد میں ہی جموں کشمیر کے عوام کی بہتری ہے۔

پی ڈی پی پارلیمانی انتخابات الائنس کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے: سرتاج مدنی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 11:45 AM IST

پی ڈی پی پارلیمانی انتخابات الائنس کے ساتھ لڑنا چاہتی ہے: سرتاج مدنی

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں پی ڈی پی پارلیمانی بورڈ کے چیرمین سرتاج مدنی نے کہا کہ پیپلز لائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کی بنیاد محبوبہ مفتی کی پہل کے بعد ہی بنی جب چار اگست 2019 کو انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلٹ فارم پر لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی خواہش ہے کہ پی اے جی ڈی کے شرکاء اتحاد میں رہیں اور پی ڈی پی چاہتی ہے کہ اتحاد میں رہ کر سبھی پارٹیاں لوگوں کی بہبود کے لیے کام کریں۔

سرتاج مدنی پی ڈی پی کے سینئر لیڑر ہیں اور وہ محبوبہ مفتی کے ماما بھی ہیں۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کے ساتھ عام انتخابات میں 'پری پول الائنس' کرنے کی خواہاں ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی "انڈیا الائنس" کا بھی حصہ ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے مابین سیاسی رسہ کشی بڑھ گئی ہے۔ ان دونوں جماعتوں نے اپنے پارٹیز کے پروگرامز میں ایک دوسرے پر تنقید کی اور کشمیر کی ابتر سیاسی صورتحال کے لیے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ پی ڈی پی اور این سی گپکار الائنس کے سب سے بڑے رکن ہیں۔ تاہم گذشتہ ایک برس سے ان دونوں جماعتوں نے پی اے جی ڈی کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ کے درجنوں نوجوان بی جے پی میں شامل

پی اے جی ڈی 4 اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف کشمیر کی مین سٹریم سیاسی جماعتوں کا اتحاد تھا جنہوں نے دفعہ 370 کی تحفظ کے لیے منشور بنایا تھا۔ تاہم 5 اگست 2019 کو مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کو منسوخ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.