ETV Bharat / state

PDP Attack on BJP پی ڈی پی کی بی جے پی کے رہنما پر تنقید

پی ڈی پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور رہنما شیخ ناصر نے بی جے پی رہنما سنیل شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے پہلے چین کے ساتھ مسئلہ حل کریں۔ PDP Attack BJP

پی ڈی پی کی بی جے پی کے رہنما پر تقنید
پی ڈی پی کی بی جے پی کے رہنما پر تقنید
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 7:45 PM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ اسی درمیان پی ڈی پی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور رہنما شیخ ناصر نے بی جے پی کے رہنما سنیل شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے سے پہلے چین کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی اور مسائل حل کریں اس کے بعد بات کریں۔PDP State General Secretary Attack BJP Leader Over Remark Regarding POK Visit

پی ڈی پی کی بی جے پی کے رہنما پر تقنید

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری و بی جے پی کشمیر کے انچارج سنیل شرما کی جانب سے دئیے گئے بیان پر پی ڈی پی کے ریاستی سکریٹری شیخ ناصر نے جوابی حملہ کر تے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایا اور پاکستانی کے زیر انتظام کشمیر کے بجائے چین کا دورہ کرنے کا مشورہ دیا۔

پی ڈی پی کے اسٹیٹ سکریٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ 'جس طرح سنیل شرما نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر پارٹی انہیں پی او کے میں جانے کا مشورہ دیتی یے تو وہ خوشی خوشی وہاں جانے کے لئے تیار ہیں۔ یہ بات بھی سچ ہے کہ ان کا یہ بیان پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اگر بی جے پی کے رہنما سنیل شرما کو اتنا ہی شوق ہے تو وہ پی او کے کا دورہ کرنے سے پہلے وہ چین کیوں نہیں چلے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چین ہماری سرحد میں داخل ہو چکا ہے۔ انہیں چین کی فکر کرنی چاہئے۔ پی او کے کی نہیں۔ بھارت اور چین سرحد پر حالات کشیدہ ہیں۔ اس پر پردہ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی چین کے ساتھ تنازع کو چھوڑ کر تمام موضوع پر بات کرتی ہے۔ بی جے پی کے سامنے اتنے سوال ہیں جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

پی ڈی پی کے رہنما کے مطابق بی جے پی کے رہنما پی او کے، مندر۔مسجد اور مسلمانوں پر بات کرکے ملک کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بی جے پی صرف ووٹ حاصل کر سکتی ہے لیکن مسئلے کا حل نکالنا اس کی بس کی بات نہیں۔چین کی حرکتوں پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت خاموش رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:Cong Leader G A Mir on Bharat Jodo Yatra: سیکولر سوچ رکھنے والے 'بھارت جوڑو یاترا' کا خیر مقدم کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی جموں کشمیر کی پارٹی ہے اور پارٹی جموں کشمیر کے لیے کام کرے گی۔ پی ڈی پی کو کشمیری عوام کی حمایت حاصل ہے۔ واضح ریے کہ بی جے پی یے کے جنرل سکریٹری نے کشتواڑ میں نومنتخب ضلع صدر کیلئے منعقدد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی انہیں پی او کے جانے کی ذمہ داری سونپتی ہے وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے تیار ہیں۔PDP State General Secretary Attack BJP Leader Over Remark Regarding POK Visit

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.