ETV Bharat / state

PDP Spokesperson بھاجپا جمہوری اداروں کو یرغمال بنا رہی ہے - پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر

پلوامہ ضلع کے ترال میں پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہاکہ بھاجپا جمہوری اداروں کو یرغمال بنا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں

بھاجپا جمہوری اداروں کو یرغمال بنا رہی ہے

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 6:29 PM IST

بھاجپا جمہوری اداروں کو یرغمال بنا رہی ہے

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں پی ڈی پی کے سینیئر لیڈر اور ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت جم کر تنقید کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ہی مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ لوگوں کے اندر جمہوری اداروں کے تمہیں جو بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ اسکو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ پورے ملک میں جمہوری اداروں کو بی جے پی نے یرغمال بنا کے رکھ دیا ہے اور افرا تفری کے اس ماحول میں لوگ مشکلات میں مبتلاء ہوگے ہیں اور ان کا بھروسہ اب ان اداروں پر سے اٹھ گیا ہے۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ میڈیا پر بھی دباؤ ہے اور وہ بھی اپوزیشن کی خبروں کو فرنٹ پر لگانے سے ڈر رہا ہے ان حالات میں آپ، اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حالات کس طرف جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اسمبلی انتخابات کو منعقد کیا جانا چاہئے تھا تاہم بار بار اس حوالے سےسرد مہری دکھائی جا رہی ہے اور عوام کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڈ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Local People Protest In Pulwama ترال میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے خلاف مقامی باشندوں کا سراپا احتجاج

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ہی واحد وہ لیڈر ہیں جو اس وقت بھی مرکز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عوام کی ترجمانی کر رہی ہے اور حالات جو بھی ہوں ہم عوام کی بات کرنے میں کوئی ڈر محسوس نہیں کریں گے اور، جمہوری طرز پر اپنی بات آگے رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.