اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں جمعہ کی دوپہر کو نامعلوم بندوق برداروں نے پی ڈی پی رہنما سجاد مفتی کے ذاتی محافظ کو گولیوں کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت فاروق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز سجاد مفتی بجبہاڑہ کی آستان مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی میں مشغول تھا اور ان کا ذاتی محافظ باہر ان کے انتظار میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم بندوق برداروں نمودار ہوئے اور پی ایس او پر گولیاں برسائیں اور بعد ازاں جائے موقع سے ان کی رائفل سمیت فرار ہوئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پی ایس او کی موقع ہی پر موت ہوگئی۔