پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں ابھی کافی وقت ہے لیکن سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے میں میں مصروف ہیں ۔
پی ڈی پی ضلع صدر سید عبدالباری نے ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوام کے ساتھ کئی امور پر تبادل خیال کیا۔ دورے کے دوران جہاں عوام نے اپنے مسائل ضلع صدر کی نوٹس میں لائے۔ وہی ضلع صدر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کا جلد ہی ازالہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر عوام نے جہاں بجلی ،پانی سڑک رابطہ جسے مسائل ضلع صدر کی نوٹس میں لائے وہی ان علاقوں میں عرص دراز سے پلوں کا کام بھی مکمل کرنے کی اپیل کی گئی اس دوران ضلع صدر نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی مسائلوں کو ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا اور فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اشوک کول نے ڈوڈہ مغربی حلقہ کا دورہ کیا
پی ڈی پی ضلع صدر سید عبدالباری نے بات کرتے ہوئےکہا کہ دفعہ 370 پر جو سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آیا ہے اس سے یہاں کی سیاست میں کافی بدلاؤ دیکھنے کو ملے گا۔