جموں و کشمیر کے گاندبل ضلع کی دو نشتوں میں ہورہی ووٹنگ میں 19 ڈی ڈی سی امیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں ان انتخابی حلقوں میں 24،262 رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے ۔
ای ٹی وی بھارت نے واکورہ بی کے بی جے پی امیدوار ظہور احمد گنائی سے جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ انتخابات میں لوگوں کی شرکت اس بات کی غماز ہے کہ لوگ ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے پی ڈی پی اور این سی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان ہی دو خاندانی پارٹیوں نے یہاں کے لوگوں سے دھوکا کیا اور ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کر کے علاقےمیں کوئی بھی کام انجام نہیں دیا جس وجہ سے یہاں کی عوام ان سے ناراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات سے پنچایتی راج میں مضبوطی آئی گی جس کی بدولت عوام کی بنیادی ضروریات کے علاوہ ان ترقی کے کاموں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کی لوگ ان انتخابات سے توقع رکھتے ہیں ۔
بات چیت کے دوران ظہور احمد گنائی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے تعاون سے بہتر طور جیت حاصل کر پائیں گے ۔