ETV Bharat / state

اونتی پورہ: انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے خاموش احتجاج

author img

By

Published : May 13, 2020, 4:37 PM IST

گزشتہ دنوں سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہنے سے ان کے بچوں کا مستقبل تاریک بنتا جا رہا ہے۔

اونتی پورہ: انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے خاموش احتجاج
اونتی پورہ: انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے خاموش احتجاج

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے تنگ آکر طلباء اور ان کے والدین نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک خاموش احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے بچے جو آکاش انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہیں، آن لائن کلاسز سے محروم ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ پر عائد پابندی ہٹائی جائے تاکہ طلباء آسانی سے آن لائن کلاسز میں شمولیت کرسکیں۔

احتجاج میں شامل ایک مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے ان کے بچوں کا تعلیمی کیریر متاثر ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں ایک عرصے تک انٹرنیٹ پر پابندی عائد رہی اور اب امسال لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں تعلیمی اداروں نے 2جی انٹرنیٹ پر ہی آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ تاہم گزشتہ دنوں سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں انٹرنیٹ بند رہنے سے ان کے بچوں کا مستقبل تاریک بنتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اونتی پورہ کے بیگ پورہ علاقے میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں فون اور انٹرنیٹ سہولیات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں موبائل فون سروس کو بحال کیا گیا لیکن 2جی انٹرنیٹ خدمات پر ابھی بھی پابندی برقرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.