ETV Bharat / state

'کسانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے' - harsh dev singh

نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں جموں میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

panthers party demands compensation for farmers
کسانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 7:24 PM IST

جموں کشمیر میں حالیہ غیر متوقع برفباری اور بارش سے میوہ باغات و دیگر فصلوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے سے ہزاروں کسان پریشان ہیں۔

کسانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے

ادھر جموں خطے کے سرحدی علاقے بسنا، اکھنور، منڈی، پونچھ و دیگر علاقوں میں میوہ اور دیگر فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اس سلسلے میں نیشنل پینتھرز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں جموں میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پینتھرز پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا 'برفباری اور بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے'۔ انہوں نے کہا 'کئی ہفتے گزرنے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کسانوں اور باغ مالکان کو کوئی راحت نہیں پہنچائی گئی ہے'۔

ہرش دیو سنگھ نے کہا 'کسان اپنی فصلوں کی تباہی دیکھ کر ذہنی دباؤ میں آگئے ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے ساتھ حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے جس کی وجہ سے یہ لوگ شدید مشکلات میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ٹیم تشکیل دے کر نقصان کا تخمینہ لگائے تاکہ بروقت کسانوں کو معاوضہ ادا کیا جاسکیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.