سنہ 2001 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر پول بشیر احمد خان کی جگہ لیں گے۔ خان کو چند روز قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کا چوتھا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
پول کے علاوہ 5 دیگر افسران کی بھی تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آج جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر اصغر حسن سامون کو سکول تعلیم محکمے کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ محکمے پشتو پالن بن کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت تھے۔
سامون محکمہ تعلیم کے علاوہ ٹرانسپورٹ محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت نوین کمار چودھری اب محکمہ پشو پالن کے پرنسپل سکریٹری برائے حکومت کا عہدہ سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ ذراعت، باغبانی اور تکنیکی تعلیم محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔سیلندر کمار اب محکمہ سوشل ویلفیئر کے پرسنل سیکرٹری برائے حکومت ہوں گے۔ اس کے علاوہ پبلک ورکس محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ سمرن دیپ سنگھ کو محکمے برائے خوراک، شہری، اور صارفین کے امور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
وہیں سید عبدالرشید شاہ کو جموں وکشمیر اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کے چیف ایگزیکیٹو افسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
کے اے ایس آفیسر ببیلا رکوال کو جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسرت الاسلام کو جموں وکشمیر ہینڈلوم محکمہ کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج کیا گیا ہے۔