ETV Bharat / state

ادھمپور: پانڈو مندر، انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار - Pando Temple in Karimchi, Udhampur District

ادھمپور ضلع کے کریمچی میں واقع پانڈو مندر انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب آج بھی ترقی کا را ستہ دیکھ رہی ہے۔

اودھم پور: پانڈو مندر انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 4:45 PM IST

جموں و کشمیر میں ادھمپور ضلع کے کریمچی میں واقع پانڈو مندر انتظامیہ کی لاپروائی کے سبب آج بھی ترقی کا را ستہ دیکھ رہی ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے مقامی باشندوں سے گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق شہر سے تقریباً 25 کلو میٹر دور کریمچی مانسر گاؤں میں پانڈو مندر واقع ہے جو صدیوں پہلے پانڈؤں کے ذریعے تعمیر کردہ مندروں میں سے ایک ہے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے آج تک یہ مندر اور علاقہ سیاحت کے نقشے پر ترقی نہیں کر سکا ہے جس کی وجہ سے کریمچی مانسر علاقہ آج بھی ترقی سے محروم ہے۔

ویڈیو

مقامی لوگ اپنے رہنماؤں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'کریمچی پانڈو مندر تک جانے والی سڑک کی آج تک تعمیر نہیں ہوسکی، اتنی مشہور جگہ ہونے کے باوجود بھی یہاں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو باولی سے پانی لانا پڑتا ہے۔'

اس دوران لوگوں نے یوٹی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کریمچی مانسر ایریا کو سیاحت کے نقشے پر تیار کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.