عادل طارق کا کہنا ہے کہ 'اس نے حال ہی میں یہ چیزیں ایجاد کی ہیں جس طرح کی گھاس کاٹنے کی مشین اور مصالحہ پیسنے کی مشین ہوتی ہے اور یہ چیزیں صرف سولر اینرجی پر چلتی ہیں، اس میں کسی قسم کا تیل یا بجلی کا خرچ نہیں ہوتا ہے۔'
عادل کا کہنا ہے کہ 'آج کل مہنگائی کا دور ہے، اس لیے میں نے کچھ ایسی چیزیں بنائی ہیں جس سے لوگوں کو کوئی خرچ اٹھانا نہ پڑے اور عام لوگوں کو سہولت مل سکے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کی نانی نے اس کو یہ تعلیم دی کہ وہ ایسی کارکردگی دکھائے جس سے لوگوں کو فائدہ ملے سکے۔'
آخر پر عادل طارق کا کہنا ہے کہ 'میں چاہتا ہوں کہ حکومت مجھے تعاون دیں تاکہ میں کچھ اور چیزیں بناؤں اور اپنے خاندان و اپنے ملک کا نام روشن کروں۔'