قریشی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں خارجہ پالیسی سے متعلق ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی و بیرونی معاملات مد نظر رکھ کر تشکیل دی گئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' کشمیر میں عوام کو محصور کردیا گیا ہے اور وادی بیرونی دنیا سے منقطع ہوگئی ہے،علاقے میں پائیدار امن و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ' کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پوری وادی کو ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ' بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکے کشمیری عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔'
قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ' پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام کیا تاہم ان کے اس کام کو قبول نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ' ہم نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کر دیا اور دوطرفہ تجارت معطل کردی جبکہ ریل اور بس خدمات بھی بند کردی گئیں۔