ETV Bharat / state

شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی ہلاک - پاکستان اور بھارت کی افواج

شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور گولہ باری میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ۔

شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی ہلاک (فائل فوٹو)
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 8:56 AM IST

پاکستان اور بھارت کی افواج کے مابین گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف فائرنگ اور گولہ بارہ کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کی دوپہر اس گولہ باری میں اس وقت شدت آگئی جب پاکستانی آرٹلری نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

اس گولہ باری میں ایک فوجی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق 'علاج کے دوران اس فوجی کی موت واقع ہو گئی۔ مارے گئے فوجی کی شناخت سنتوش لال کے طور ہوئی ہے جو ریاست جھارکھنڈ کے مارمالا گاؤں سے تعلق رکھتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سنتوش لال، اپنے کنبے کا واحد کماؤ تھا اور دیوالی کی چھٹیاں منانے کے لئے چند دنوں کے اندر روانہ ہونے والا تھا۔

بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں کئی پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ سرحد پار ہوئے نقصانات کے بارے میں اطلاعات نہیں ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اوڑی کے ہتھ لنگہ علاقے کے علاوہ کپوارہ اضلاع کے کیرن اور ترہگام علاقوں میں بھی گولہ باری ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی اوڑی سیکٹر میں شدید گولہ باری کے نتیجے میں فوج کے ساتھ کام کرنیوالے دو مزدور شدید زخمی ہوئے تھے۔ جن میں اشتیاق احمد نامی مزدور کی بعد میں موت ہو گئی تھی۔ یہ واقعہ کمل کوٹ علاقے میں نانک پوسٹ پر سمتبر کو پیش آیا تھا۔

Intro:Body:

Monday id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.