پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔
لوگوں نے اس دوران کہا کہ' مورٹار شیلز کی آواز دور دور تک سنائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے رہائشی علاقوں کو خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹرز میں ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانا بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گولہ باری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ بھاری گولہ باری جا ری ہے ۔
انہوں نے لوگو ں سے اپیل کی ہے کہ گولہ باری کے دوران اپنے گھرو ں کے اندر رہیں اور باہر نہ نکلیں۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سرحدوں پر امن و امان قائم کرنے کےلئے دونوں جانب گولیوں کا تبادلہ بند کیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ کئی عر صے سے لا ئن آف کنٹرول پونچھ میں پاکستان کی جانب سے لگاتار فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر سرحدی علاقوں میں عوام کو جانی اور مالی نقصان اُ ٹھا نا پڑ تا ہے۔