ETV Bharat / state

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہ پور علاقے میں پاکستانی کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی
جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 5:23 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شاہ پور علاقے میں آج تقریباً 15:45 بجے پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی ۔ اس فائرنگ میں تادم تحریر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وزیرمملکت برائے امور دفاع شری پدنائک نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے جموں و کشمیر کے اکثر سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے 950 واقعات رونما ہوئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

خیال رہے کہ فائرنگ اور گولہ باری کے ان واقعات پر بھارت اور پاکستان کی افواج ایک دوسرے کو مؤرد الزام قرار دیتے ہیں۔

سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات سے سرحدی آبادی خوف و ہراس کے ماحول میں زندگی بسر کررہی ہے۔ کئی علاقوں سے نقل مکانی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.