پاکستان نے پونچھ کے کرشنا گھاٹی اور منکوٹ میں گولہ باری کی۔ تاہم کسی بھی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
اس گولہ باری کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہوگئے۔
پاکستان نے یہ کارروائی محض ایک دن کی خاموشی کے بعد کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بارہا ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے سرحدی علاقے میں رہنے والے لوگوں کی زندگی مشکل میں پھنس جاتی ہے۔