ETV Bharat / state

راجوری میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

اطلاعات کے مطابق پاکستانی افواج نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں گولہ باری شروع کی۔

راجوری میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 8:29 PM IST

ضلع راجوری کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

گولہ باری میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق راجوری کے سُندربنی سیکٹر میں گولہ باری کا سلسلہ صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوا جس کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی ہوئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رواں برس پاکستان کی جانب سے 2100 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس میں 29 بھارتی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں مہینے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران 8 بھارتی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے پانچ فوجی جوان بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

چند روز قبل جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو انتباہ دیا تھا اور کہا تھا کہ 'اگر رویہ درست نہیں کیا تو گولہ باری دہرائی جائے گی'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.