ETV Bharat / state

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین اقوامی سرحد پر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائش علاقوں کو نشانا بنایا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 2:25 PM IST

فوجی اہلکار کے مطابق ہیرانگر سیکٹر کے منیاری چورگلی علاقے میں پاکستان نے دیر رات سے گولہ باری کی۔باڈر سکیورٹی فوسز مناسب نے مناسب جواب دیا ہے۔

تاہم پاکستان کی فائرنگ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بتادیں جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ سے مقامی لوگ خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے لوگوں میں ہمیشہ خوف طاری رہتا ہے، اس خوف نے ان کی زندگیوں کا چین، سکون چھین رکھا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرحد پر کشیدگی اور فائرنگ روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

مرکزی حکومت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کرکے مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

Intro:Body:

Pakistan violates ceasefire along LoC in J&K's Kathua district

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.