ETV Bharat / state

کٹھوعہ: پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - بھارتی افواج نے مناسب جواب دیا

پاکستان نے جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا بھارتی افواج نے مناسب جواب دیا۔

کٹھوعہ: پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 3:45 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کا سہارا لیتے ہوئے ایک اور بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ہیرانگر سیکٹر کے بوبیان سرحدی چوکی کے قریب سرحد پار سے فائرنگ ہوئی جس کا بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے موثر جواب دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے مابین سرحد پار سے فائرنگ کا تبادلہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہا لیکن بھارت کی طرف سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بی ایس ایف نے بالترتیب 13 اور 23 جنوری کو ہیرا نگر سیکٹر کے بوبیان اورپنسر علاقوں میں دو پاکستانی سرنگوں کا پتہ لگایا جس سے عسکریت پسندوں کو بھارت میں دھکیلنے کی پاکستان کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.