ETV Bharat / state

راجوری: ایل او سی پر گولہ باری - بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا

اس سے قبل اتوار کے روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک ہوئے تھے۔

راجوری: ایل او سی پر گولہ باری
راجوری: ایل او سی پر گولہ باری
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 6:41 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اس دوران پاک افواج نے بھارتی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانا بنایا۔

ترجمان دفاع نے کہا کہ بھارتی فوج نے پاکستان کو مناسب جواب دیا۔

ترجمان دفاع نے بتایا کہ ' گزشتہ رات پاک فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر شیلز سے شدید گولہ باری کے ذریعے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔'

حکام نے بتایا کہ پاکستانی رینجرز نے جموں کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر فائرنگ کی۔

اس سے قبل اتوار کے روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) ہلاک ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ، پنجاب کے امرتسر کے رہائشی جے سی او راجوندر سنگھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.