ETV Bharat / state

پہلگام میں انہدامی کارروائی، این سی رہنماؤں کا دورہ

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 1:28 PM IST

گزشتہ دنوں پہلگام میں انہدامی کارروائی اور جنگلاتی اراضی سے ناجائز تجاوزات سے قبضہ ہٹانے کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید بحث و مباحثہ شروع ہوا ہے۔

پہلگام میں انہدامی کاروائی، این سی رہنماوں کا دورہ

پہلگام کے مامل اور لدرو علاقے میں گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم پر بہت زیادہ ظلم کیا گیا۔'

ادھر سیاسی رہنماؤں نے بھی متاثرہ افراد اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کے دورہ کے بعد گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے کئی رہنماؤں نے پہلگام کا دورہ کیا۔ ان رہنماؤں میں رکن پارلیمان حسنین مسعودی، الطاف احمد کلو، میاں الطاف اور عبدالمجید لارمی شامل ہیں۔

اس دوران سیاسی رہنماؤں نے مامل کے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں یہ یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات کو اعلی حکام تک پہنچایا جائے گا۔

سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ ' ان کی پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کی بہتری کے لئے کام کیا اور اور عوام کے تعاون سے لیڈران کو عوامی خدمت کا موقعہ فراہم ہوتا ہے ۔ان مشکل حالات میں پارٹی ان کے ساتھ ہے۔'

رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے تقریر میں کہا ہے کہ 'ہم کسی سیاسی مقصد کے لیے یہاں نہیں آئے ہیں بلکہ ہم فقط آپ کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے آئے ہیں۔ ہماری جو لیڈر شپ ہے وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔'

وہیں این سی کے سینئر رہنما میاں الطاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ہمارا یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ ہے۔ پچھلے دنوں ان کے کوٹھے گرائے گئے۔ انتظامیہ کی طرف سے ان کے 11 کوٹھوں کو مسمار کیا گیا۔ اس سردی کے موسم میں یہ کہاں جائیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ کے پاس کوئی جواز نہیں تھا کہ یہ غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہے۔'

میاں الطاف نے کہا ہے کہ 'میں نے جس طرح اپنی تقریر میں وضاحت کی کہ حکومت نے خود تمام لیڈنگ اخباروں میں پچھلے سال پیڈ ایڈورٹائزنگ کی اور کہا کہ جو لوگ جنگل میں بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو ہم جنگل میں رہنے کا حق دیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.