ETV Bharat / state

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ ختم

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 11:45 AM IST

Updated : Jun 22, 2021, 12:45 PM IST

اس میٹنگ میں 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 14 مین اسٹریم سیاسی رہنماؤں کو بلائی گئی میٹنگ میں حصہ لینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز الاینس فار گپکار ڈیکلیریشن کی میٹنگ

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی آج میٹنگ ہوئی جس کی سربراہی نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کی اور اس میں تمام اکائیاں بشمول پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 14 مین اسٹریم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ دہلی میں مجوزہ میٹنگ میں حصہ لینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ سے قبل نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 24 جون کو وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں 4 اگست 2019 کی پوزیشن کی بحالی کی مانگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے رکھیں گے۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ

میٹنگ فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر شروع منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سی پی ایم کے رہنما یوسف تاریگامی (جو پی اے جی ڈی کے ترجمان اعلیٰ بھی ہیں)، جاوید میر، محبوبہ مفتی، حسنین مسعودی، علی محمد ساگر اور ناصر سوگامی شریک ہیں۔

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کی میٹنگ

یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں کافی سیاسی گہما گمی دیکھی جارہی ہے جس میں خاص طور سے نیشنل کانفرنس کافی سرگرم ہے۔

جموں و کشمیر میں تقریباً دو برس کے بعد سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جو 5 اگست 2019 کے بعد منجمد ہو گئی تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں سے یہاں کی دبی ہوئی مینسٹریم سیاست دوبارہ زندہ ہوئی ہے۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.