ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کے امیدواروں کا اعلان - ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی)

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں 8 مراحل میں 280 نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کے امیدواروں کا اعلان

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 7:36 AM IST

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا۔

پی اے جی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں 4 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے 16 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ جس میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے 8 امیدوار، نیشنل کانفرنس کے 6، پیپلز کانفرنس اور عوامی نیشنل کانفرنس تیسرے مرحلے میں ایک ایک نشست پر مقابلہ کریں گی۔

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کے امیدواروں کا اعلان
ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے کے امیدواروں کا اعلان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگرما میں پی ڈی پی نے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے جبکہ واگورہ بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار مقابلہ کریں گے۔

وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے خووری پورہ اور ہلر میں این سی جبکہ کنڈ پلوامہ میں پی ڈی پی کا امیداوار انتخاب میں حصہ لے گا۔ پلوامہ ٹو میں عوامی نیشنل کانفرنس کا امیدوار ہوگا جبکہ آری پل پلوامہ میں پی ڈی پی کے امیدوار کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

ہہامہ کپواڑہ میں این سی کا امیدوار ہوگا جبکہ قاضی آباد کپواڑہ میں پیپلز کانفرنس کا امیدوار مقابلہ کرے گا۔ بڈگام کے سکھ ناگ میں پی ڈی پی امیدوار ہوں گے اور بانڈی پورہ کے بون کوٹ میں بھی پی ڈی پی امیدوار ہوگا۔ شوپیان ون میں این سی امیدوار اور شوپیان 2 میں پی ڈی پی امیدوار مقابلہ کرے گا۔ گاندربل اے اور بی دونوں میں پی ڈی پی کے امیدوار ہوں گے جبکہ گاندربل سی میں این سی امیدوار مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں این سی نے 21 امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ پی ڈی پی نے 4 اور پی سی نے دو امیدوار کھڑے کیے تھے۔ یکم دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 27 امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.