ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ جی این یتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
یتو نے کہا کہ کل سے کشمیر میں برف ہورہی ہے اس حوالے سے ہم نے ہر ایک محکمہ کا جائزہ لیا ہے اور طبی سہولیات کے حوالے سے بھی ہم نے تمام تر سہولیات رکھی ہے تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں رواں برس بھاری برف باری ہو رہی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس قدر برفباری آج تک نہیں دیکھی۔
کشمیر میں اس وقت عوام سردی کی لپیٹ میں تو ضرور ہے لیکن قدرت کی بخشی ہوئی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔