ETV Bharat / state

اب تک تقریبا 109358 درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا - اب تک تقریبا 75826 براستہ لکھنپور

جموں وکشمیر انتظامیہ نے لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز اور بسز کے ذریعہ اب تک تقریبا 109358 درماندہ باشندوں کو مرکزی علاقے میں واپس لایا ہے۔

اب تک تقریبا 109358 درماندہ باشندوں کو واپس لایا گیا

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:26 PM IST

غیر سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک تقریبا 75826 براستہ لکھنپور اور33532 کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے جموں کشمیر پہنچے ہیں۔

اس دوران تمام ضروری رہنما خطوط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔

متعلقہ ضلع انتظامیہ فعال طور پر کام کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام واپس آنے والے افراد اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے میڈیکل اسکریننگ کرائیں اور 14 دن تک کے قرنطینہ میں رہیں۔ سرکاری عداد و شمار کے مطابق اب تک مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے درماندہ مسافروں کو لے کر آئی 43 کووڈ خصوصی ریل گاڑیاں جموں اور اودھمپور ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچی ہیں۔

اس طرح 43 کووڈ خصوصی ریل گاڑیوں، پروازوں اور درجنوں گاڑیوں میں تقریباً 109358 درماندہ لوگوں کو اب تک مرکزی علاقے واپس لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.