علاقے کے لیے شجرکاری کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی، اس مہم کا آغاز انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) سے ہوا جہاں ایس ڈی ایم نور آباد ، سپرانٹنڈنٹ (آئی ٹی آئی) کھوری بٹہ پورہ اور کولگام کے طلباء ، کے بی پورہ علاقے کے معزز شہریوں اور دیگر معززین نے مختلف اقسام کے پودے لگائے۔
اس موقع پر شرکاء سے گذارش کی گئی کہ وہ رواں ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے جائیں کیونکہ یہ مختلف قسم کے درخت لگانے کا بہترین وقت ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹچوٹ سُپرانٹنڈٹ ساحل رشید نے بتایا کہ علاقے نورآباد شجرکاری کے لیے زرخیز ہیں اور یہاں جنگلات اراضی بھی کافی ہیں ایسے میں محکمہ جنگلات اس علاقے میں شجرکاری مہم کی شروعات ہمارے انسٹچوٹ سے کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے پُروگرام ہونے چاہیے تاکہ طلبہ وطالبات میں اس بات کا احساس ہو کہ پودے لگانا انسان کی صحت کے لیے کتنا مفید ہیں۔