گلمرگ میں سرمائی کھیل مقابلے جاری ہیں جہاں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے کھلاڑی اور ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری ان کھیل مقابلوں میں کئی مقابلے اختتام پذیر بھی ہوئے۔ تاہم دیگر کھیل مقابلے ابھی مزید دو دن تک جاری رہنے والے ہیں۔
کھیلو انڈیا کو منعقد کرنے والے متعلقہ محکمے کے اعلی عہدیداران کا کہنا ہے کہ 'جو بھی کھلاڑی یا ٹیم نے ان کھیلوں میں شرکت کی، وہ کافی خوش اور مطمئن ہیں۔'
وہیں کھیلو انڈیا کے تحت جاری کھیل مقابلوں سے کھلاڑیوں کو کس طرح فائدہ ہوگا اور سرمائی کھیل کیسے اور کس طرح فروغ پا سکے گا، اس پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکڑ سلیم الرحمان اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سکریٹری ڈاکڑ نسیم جاوید چودھری نے کہا کہ 'کشمیر میں پہلی بار اس پیمانے پر کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔'