ETV Bharat / state

اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے جموں کشمیر اردو کونسل کی منفرد پہل - jk urdu

دور حاضر میں اردو زبان کو صرف بولنے تک محدود رکھا گیا ہے، یہاں کے اکثر و بیشتر والدین ابتدا سے ہی اپنے بچوں کو اردو تو بولنا سکھاتے ہیں تاہم انہیں اس زبان میں تعلیم دلانے میں پشیمانی محسوس کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نئی نسل اردو ادب سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے جموں کشمیر اردو کونسل کی منفرد پہل

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 8:29 PM IST

دراصل ایسے لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ اردو ادب کو روزی روزی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ دیگر زبانوں کا فروغ ضروری ہے مگر اپنی زبان و ادب کو پس پشت ڈال کر دوسری زبان کو سبقت دینا اپنے تہذیب کلچر ثقافت کو زخ پہنچانے کے مترادف ہے۔

اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے جموں کشمیر اردو کونسل کی منفرد پہل
تاہم اردو کی جڑیں مستحکم کرنے اس کا وجود قائم رکھنے اور اسے نئی نسل میں رائج کرنے کے لئے کئی ادارے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ہی اداروں میں شمار ہوتا ہے جموں کشمیر اردو کونسل۔ جنہوں لاک ڈاون کے دوران بھی اردو کو فروغ دینے کے لئے ایک منفرد پہل شروع کی ہے۔جموں کشمیر اردو کونسل نے اردو زبان و ادب کے ساتھ نوجوانوں کی وابستگی اور دلچسپی بڑھانے کے مقصد سے کشمیر وادی اور جموں صوبہ کےاسکولوں اور مدارس میں زیر تعلیم طلبا کے لئے مضمون نویسی کا آ ن لائن تحریری مقابلہ منعقد کرارہا ہے۔جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے آ ٹھویں سے بارہویں جماعت تک کے طلاب اور عمر کی یکساں حد کے دینی مدارس کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ مقابلے میں شمولیت کے خواہاں طلاب اردو میں تین سے ساڑھے تین سو الفاظ پر مشتمل مضمون زیر عنوان "اردو زبان۔۔۔۔۔۔ہمادی ضرورت" تحریر کرکے بیس جون تک ارسال کر سکتے ہیں۔ مضامین بھیجنے کے لیے ای میل آئی ڈی: jkurducouncil@gmail.comبغیر لکیروں کے سادہ کاغذ پر تحریر کردہ مضامین بھی اسکین کرکے بھیجے جا سکتے ہیں بشرطیکہ تحریر خوشخط ہو اور اسے پڑھنے میں کوئی دشواری پیش نہ ائے۔اس آن لائن تحریری مقابلہ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلاب کو جموں کشمیر اردوکونسل کی طرف سے ترتیب کے ساتھ سات، پانچ اور تین ہزار روپے نقد، توصیفی اسناد اور کتابیں بطور انعام دیے جاہیں گے۔اس کے علاوہ مزید دس انعامات بھی نقدی اور اسناد کی صورت میں دئے جائیں گے جبکہ مقابلے میں شامل ہونے والے سبھی شرکاء کو اسناد سے نوازا جائے گا۔ شرکاء مقابلہ کی حوصلہ افزائی اور انعامات و اسناد کی تقسیم کے لئے حالات و واقعات کے تناظر میں الگ سے تقریب کا انعقاد اور اعلان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.