انہوں نے کہا کہ لداخ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر پندرہ ہو گئی ہے جن میں سےگیارہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی جانکاری دی کہ مریض کے ایران سے آنے کی اطلاع ہے تاہم ان کو مہبودھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لیہہ نے قرنطینہ حلقے میں اضافہ کر دیاہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس سے متاثر پندرہ کیسز ہیں اور گیارہ صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ چار مثبت کیسزہے۔