جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر زون پولیس کے مطابق ترال کے مندورہ علاقے میں تصادم ختم ہوگیا ہے اس دوران تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترال کے مندورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا تھا۔ اس تصادم میں تین نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
خبر لکھے جانے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔