ETV Bharat / state

بارہمولہ تصادم: دو عسکریت پسند ہلاک، آرمی میجر زخمی

بارہمولہ تصادم میں دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک جبکہ آرمی میجر زخمی ہوگئے ۔ اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

بارہمولہ تصادم: عسکریت پسند ہلاک، آرمی میجر زخمی

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:21 AM IST

Updated : Sep 4, 2020, 1:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دوعسکریت پسند ہلاک جبکہ آرمی میجر زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسندوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

بارہمولہ تصادم: عسکریت پسند ہلاک، آرمی میجر زخمی

فوجی ذرائع کے مطابق تصادم میں 29 آرآر کے آرمی میجر زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق بارہمولہ کے یدی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں تین عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے جس میں دو ہلاک ہوگئے۔ اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Sep 4, 2020, 1:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.