ETV Bharat / state

Ramban Landslide مٹی کا تودا گرنے سے ایک شخص کی موت، متعدد زخمی

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک سیری علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دوران جموں سری نگرقومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا۔One killed outer six injured Ramban Landslide

مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص کی موت7 زخمی

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 3:32 PM IST

رامبن: ایس ایس پی رامبن نے بتایا کہ رامبن سیری علاقے میں مٹی کے تودے کی زد میں آئی ایک نجی آلٹو کار میں سوار چھ افراد جن میں دو کمسن بچے بھی شامل تھے زخمی ہوگئے۔ جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص کی موت7 زخمی

اطلاع کے مطابق آج سہ پہر اچانک بھاری بھر کم مٹی کے تودے گر آئے جس کی وجہ سے ایک نجی کار اور جے سی بی تودے کی زد میں آگئے۔ جے سی بی مشین ملبہ کے نچے دب گئی۔ بتایا گیا ہیکہ حادثہ میں کم۔از کم سات زخمی ہوگئے۔ جب کہ دوران منتقلی جے سی بی آپریٹر سرجیت سنگھ ساکنہ ڈوڈہ سمبڑ تحصیل و ضلع رامبن کے طور پر شناخت کی گئی۔

مزید پڑھیں:Southern Peru Landslide: جنوبی پیرو میں مٹی کے تودے گرنے سے آٹھ افراد ہلاک، پانچ لاپتہ

مزید پڑھیں:Land Sliding In Ganderbalگاندربل میں تودے گرنے سے نو مکانات اور گوخانہ کو منہدم

مزید پڑھیں:Traffic Suspended on Srinagar Jammu Highway: سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

جبکہ کار میں زخمیوں کی شناخت محمد تاج ،عبدالمجید روبینہ، سکینہ، صائمہ بانو، ،عامر ضلع راجوری کے طور پر کی گئی۔ ان کو ضلع ہسپتال رامبن سے مزید علاج کے لیے جموں میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ سے ملبہ ہٹانے اور مٹی کے تودوں کو گرنے سے روکنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک آمد رفت بحال کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.