ETV Bharat / state

منڈی میں آتشزدگی کا واقعہ، ایک شخص زخمی - ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں آتشزدگی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جب کہ لاکھوں کی مالیت کا سازوسامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ Fire Incident In Poonch

منڈی میں آتشزدگی کا واقعہ , ایک شخص زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 11:42 AM IST

منڈی میں آتشزدگی کا واقعہ , ایک شخص زخمی

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں آگ کی ہولناک واردات پیش آئی۔ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس دوران بھاری نقصان ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ یاد رہے آگ کی اس واردات کے دوران زخمی ہوئے شخص کی شناخت لیکچرر ابوبکر ملک کے بطور ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق رسوئی گھر میں رکھے گیس سلینڈر کا ریگولیٹر پھٹ گیا اور سلینڈر میں سے گیس نکلتے ہی اچانک آگ نمودار ہوگئی۔

اس دوران مکان مالک لیکچرر ابوبکر ملک نے آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آگ پورے رسوئی میں پھیل گئی جس دوران ابوبکر ملک نامی شخص زخمی ہوگیا۔ اس دوران اگرچہ گیس سلینڈر کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر باہر نکال پھینکا اور بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ تاہم اس دوران رسوئی گھر میں رکھا سازوسامان خاکستر ہوگیا۔ اس موقعے پر جموں و کشمیر پولیس اور فوج بھی جائے وقوع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ ضلع کے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کا پروگرام اختتام پزیر

انہوں نے کہا کہ اگر وقت رہتے آگ پر قابو نہیں پایا جاتا تو گیس سلینڈر پھٹنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا جس دوران جانی نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا تھا۔ واضح رہے کہ آگ کی اس ہولناک واردات میں زخمی ہوئے شخص کو مقامی لوگوں کی جانب سے فوری غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.