جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نٹی پورہ سنگم علاقے میں 75 سالہ بزرگ کی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق نٹی پورہ سنگم کا رہائشی 75 سالہ غلام رسول شاہ اس وقت دریائے جہلم میں ڈوب گیا جب وہ نماز ظہر کے لئے جہلم میں وضو کرنے گیا تھا، اسی دوران غلام رسول پھسل کر دریائے جہلم میں گرگیا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
تاہم کڑی مشققت کے بعد مہلوک کی لاش دریائے جہلم سے بازیاب ہوئی۔