ETV Bharat / state

Job Fair In Doda ڈوڈہ میں یک روزہ جاب میلے کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے اکرم آباد میں واقع سی سی دفتر کے احاطے میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر ڈی ای اور سی سی ڈوڈہ کے اشتراک سے یک روزہ جاب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:11 PM IST

ڈوڈہ میں ایک روزہ جاب میلے کا انعقاد کیا

ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے اکرم آباد میں واقع سی سی دفتر کے احاطے میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر (ڈی ای اور سی سی ڈوڈا) کے اشتراک سے یک روزہ جاب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔روزگار میلے سے متعلق مقامی باشندوں کے درمیان بھی زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

ڈوڈہ کے اکرم آباد میں منعقدہ جاب فیئر کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈوڈہ محمد ادریس لون نے کیا۔ انہوں نے اس جاب فیئر میں بے روزگار نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی ملازمتوں کی شرائط اور نوعیت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ روزگار میلے میں 350 سے زیادہ آسامیاں پیش کرنے والی تیرہ نامور کمپنیوں نے اس جاب فیئر میں حصہ لیا جس میں آئی سی آئی سی، ایچ ڈی ایف سی بینک، ینڈس ولی بینک، ایل آئی سی، ایس بی آئی لائف، راجشری آٹو موبائل، بجاج ایلائنس، بجاب فنائنس، ماروتی سوزکی، جے کے ویکلس نکیسا دہلی واری، ہوٹل خان پلازہ ڈوڈہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:JK HC Bar Association Election جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان

روز گار میلے میں میں 500 سے زیادہ ملازمت کے متلاشیوں نے حصہ لیا اور ان 500 بے روزگاروں میں سے 100 سے زیادہ کو آجروں نے بھرتی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے خود روزگار سکیموں کی پیشکش کرنے والے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کے ساتھ شرکاء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور انہیں خود روزگار کی مختلف سکیموں سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں ان سکیموں سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.