اطلاعات کے مطابق نیوہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے 183 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے کیمپ پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ بھی کی ہے۔
گولیوں کے تبادلے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان زحمی ہوا ہے جس کی شناخت اندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی اہلکار ریاست راجستھان کا رہنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگ گئی ہے۔ تاہم اسے ضلع ہسپتال پلوامہ میں داخل کیا گیا۔
وہیں اس حملے کے بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔
ادھر ضلع پلوامہ کے اگلرکنڈی علاقے کو بھی فوج نے محاصرے میں لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔ علاقے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔