ETV Bharat / state

نوگام سیکٹر میں فوجی جوان ہلاک - ایل او سی پر فوجی جوان ہلاک

جموں و کشمیر کے نوگام سیکٹر میں ایک خوفناک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

نوگام سیکٹر میں فوجی جوان ہلاک
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 10:44 AM IST

فوجی ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں واقع نوگام سیکٹر میں یہ جوان پیر کے روز لائن آف کنٹرول کی نگرانی پر مامور تھے ،اسی دوران وہ ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔

شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی ہلاک

دھماکے میں ایک فوجی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک فوجی اہلکار کی شناخت تھیرواننداپورم کیرالہ کے ابھیجیت کے طور ہوئی ہے جو 25 مدراس ریجمنٹ کے ساتھ وابستہ تھے۔

اس سے ایک رو ز قبل شمالی کشمیر کے ہی بارہمولہ ضلع میں اوڑی سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے کی گئی شدید گولہ باری میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.