ایک ٹریفک عہدیدار کے مطابق رام بن اور رامسو میں بارش و برف باری کی وجہ سے کئی مقامات پر چٹانیں کھسکنے کے باعث مسافروں کے تحفظ کے لیے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشینری اور افرادی قوت کو شاہراہ سے ملبے کو ہٹانے کے لئے کام پر لگایاگیا ہے۔
کچھ گاڑیاں چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے رام بن اور رامسو علاقے میں پھنسی ہوئی ہیں لہذا ٹریفک بحال ہونے کے بعد پہلے ان ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔
محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔