ETV Bharat / state

سابق وزرائے اعلی پر ’پبلک سیفٹی ایکٹ ‘لگانے کی مذمت - omar abdullah mehbooba mufti booked under public safety act

مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے خلاف ’تحفظ عامہ قانون‘ کے تحت کارروائی کی سخت مذمت کی ہے اور انکی بلاتاخیر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

omar abdullah mehbooba mufti booked under public safety act
سابق وزرائے اعلی پر ’پبلک سیفٹی ایکٹ ‘لگانے کی مذمت
author img

By

Published : Feb 7, 2020, 11:46 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:18 PM IST

سی پی ایم پولٹ بیورو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہاکہ کشمیر میں ان دونوں لیڈروں کو پہلے اتنے دنوں تک نظر بند رکھا گیا اوراب ان پر یہ قانون بھی لگادیا جبکہ یہ دونوں بی جے پی کے ساتھ حکومت میں رہ چکے ہیں۔ عبداللہ ماضی میں بی جےپی حکومت میں وزیرمملکت تھے اور محبوبہ مفتی تو بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ریاست کی وزیراعلی بھی رہ چکی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے وزیراعظم نریندرمودی نے راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران جواب دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان دونوں کے ذریعہ دیے گئے بیانات ناقابل قبول تھے لیکن اب یہ پتہ چلا کہ یہ بیان ایک ویب سائٹ ’فیکنگ نیوز‘ کے ٹوئیٹر ہینڈل سے لیے گئے ہیں اور اب یہ ثابت بھی ہوگیا کہ وہ جھوٹی خبر تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیر میں چھ ماہ بعد بھی ہزاروں لوگوں کو حراست میں رکھا گیا ہے اور عام زندگی درہم برہم ہے۔ یہ ہندوستانی آئین اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

سی پی ایم نے چار اگست 2019 کی رات سے حراست میں لیے گئے سبھی لوگوں کو رہا کرنے اور ہندستانی آئین کے تحت جمہوری عمل کو پھر سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:

NEWS

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:18 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.