نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیوز چینل کے متذکرہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'تم نہرو کو بھول گئے، ابھی ٹیم انڈیا کی گاڑی میدان میں ہی ہے کہ آپ نے میچ ہارنے کے لیے قصوروار کی تلاش شروع کی، وہ اجتماعی طور پر میچ جیتتے بھی ہیں اور اسی طرح ہار بھی جاتے ہیں'۔
آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر ایک نیوز چینل کے ٹویٹ کیا کہ ٹیم انڈیا کی ہار کا ذمہ دار کون ہے؟ کے رد عمل میں جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ٹیم اںڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مذکورہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا:'ٹیم اںڈیا نے اس عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ایک میچ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا اور کھلاڑیوں کو قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے، ہمیں میچ جیتنے پر جشن منانا اور شکست کو بھی بخوشی تسلیم کرنا سیکھ لینا چاہئے۔ خیر شکست کی ذمہ داری نہرو کے سر نہ تھوپی جائے'۔