ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں مسروقہ املاک بھی برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 02.01.2024 کو محمد عرفان ولد غلام قادر ساکن اکرم آباد ڈوڈہ نے پولیس سٹیشن ڈوڈہ میں اکرم آباد ڈوڈہ میں واقع اس کی ورکشاپ سے ٹائر چوری ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت پر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعہ کے تحت ایف آئی آر نمبر 03.2024 درج کیا گیا اور کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی۔
مقدمہ کے اندراج کے فوراً بعد پولیس چوری میں ملوث چوروں کی نشاندہی کے لیے حرکت میں آگئی۔ تفتیش کے دوران، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کے دوران، ایک لوڈ کریئر بیئرنگ ریج نمبر JK19A.2170 کو شکایت کنندہ کی ورکشاپ سے ٹائر لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جن لوگوں نے طعنے دیے تھے آج وہی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، رُوید بٹ
مزید تفتیش کے دوران جب پولیس نے لوڈ کریئر کے مالک سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ مالک نے اپنا لوڈ کریئر ڈرائیور شید اللہ ولد شہاب الددین سکنہ چمپا بٹوٹ کو دیا تھا۔ ڈرائیور کے ساتھ اس کے دو دیگر ساتھیوں ساحل حسین ولد ظہور حسین اور طارق حسین ولد مبارک حسین دونوں سکنہ چمپا بٹوٹ کو گرفتار کیا گیا اور پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے ورکشاپ سے ٹائر چوری کرکے فروخت کیے تھے۔