جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے بانہال میں واقع اولڈ ٹاون ہال کی عمارت کو نیا کمپلکس تعمیر کرانے کے غرض سے آج مسمار کردیا گیا۔ حالانکہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے سے قبل کاروباریوں خوب ہنگامہ کیا جس کے بعد عمارت کو مسمار کرنے کے لیے پولیس کی مدد لینی پڑی۔ Old Town Hall building was demolished in Banihal
میونسپل کمیٹی بانہال کی اس عمارت کے اوپری منزل میں پہلے ٹاون ہال ہوا کرتا تھا۔ جبکہ نیچے والی منزل میں کچھ دوکاندار اپنا کاروبار کرتے تھے۔ تاہم چند برس قبل آتشزدگی کے ایک واقعات میں عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تھا جس کے بعد اب عمارت کی جگہ پر ایک نیے پروجیکٹ کی منظوری مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
جانکاروں کے مطابق پرانی عمارت کو مسمار کرکے نئی عمارت کی تعمیری کام کے لیے جائے وقوع پر جیسے ہی ٹھیکدار پہنچتا تھا، ویسے ہی وہاں کام کرنے والے لوگوں کا ایک بڑا ہجوم انہیں منع کر دیتا تھا، حالانکہ آج شدید احتجاج کے باوجود عمارت کو مسمار کردیا گیا۔