مذکورہ اراضی کے ایک کونے میں بی ایس این ایل کا ایک ٹاور نصب کیا گیا ہے، تاہم اراضی کے تقریبا نوے فیصد حصے کو بے کار چھوڑ دیا گیا ہے۔
لوگوں نے انتظامیہ کی غیر سنجیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گنجان آبادی میں موجود یہ سرکاری اراضی کافی اہمیت کی حامل ہے۔ تاہم برسوں سے بےکار پڑی اس اراضی کو مفاد عام کے استعمال کے لئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔‘‘
مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ مذکورہ جگہ پر موجود خستہ حال عمارت کے گرنے سے کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
حالانکہ اسی جگہ کے بلکل قریب زچہ بچہ اسپتال قائم ہے جہاں جگہ کی کافی کمی پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرانے ایکسچینج کی اراضی کو اسپتال کی پارکنگ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے مذکورہ جگہ پر موجود خستہ حال عمارت کو منہدم کرکے اراضی کو زچہ بچہ اسپتال کے حوالے کرنے کی اپیل کی۔