ان باتوں کی جانکاری ایس ایسی پی سرینگر حسیب مغل نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔
ایس ایس پی نے کہا کہ سرینگر کے راج باغ علاقے میں ایک ناکے کے دوران پولیس نے 3لاکھ روپے کی پرانی کرنسی کو ضبط کیا۔
مزید تحقیقات کرنے کے بعد جواہر نگر علاقے کے رہنے والے غلام احمد ولد عبدالاحد کے گھر سے مزید پرانے نوٹوں کے 22لاکھ روپے ضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
وہیں دوسری جانب ڈاکٹر حسیب مغل نے کہاکہ پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے دو ریاست سے باہر چوری کی گئی بی ایم ڈی کار کو خریدنے کے دوران پکڑے گئے اور ان کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا جاتا ہے جبکہ ہندوارہ سے ایک اسکوٹی چور کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران ان تمام گرفتار شدہ افراد کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔جبکہ چوری کی گئی کار اور پرانی کرنسی کے 25لاکھ روپے بھی صحافیوں کو دیکھائے گئے۔