ETV Bharat / state

شوپیان: آتشزدگی میں ضلع اسپتال کی ایک عمارت خاکستر

اتوار کی علی الصبح قریب 3 بجے ضلع اسپتال شوپیان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے اسپتال کی ایک عمارت خاکستر ہوگئی۔

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 1:31 PM IST

شوپیان: آتشزدگی میں ضلع اسپتال کی ایک عمارت خاکستر
شوپیان: آتشزدگی میں ضلع اسپتال کی ایک عمارت خاکستر

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں قائم ضلع ہسپتال میں آتشزدگی کی واردات میں ایک عمارت خاکستر ہوئی ہے۔ تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح قریب 3 بجے ضلع اسپتال شوپیان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے اسپتال کی ایک عمارت خاکستر ہوگئی۔

ہلال احمد نامی ایک ڈاکٹر نے کہا کہ جب آگ لگ گئی تو اس عمارت کے سرجیکل اور گائنی وارڈ میں موجود مریضوں کو فوری طور باہر نکال کر دوسری عمارت میں داخل کیا گیا۔ تاہم آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد محکمہ فائر سروسز کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے جن کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے وجوہات شارٹ سرکٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.